کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سربراہ ایم کیو ایم پاکستان بحالی کمیٹی ڈاکٹر فاروق ستار نے انکشاف کیا ہے کہ ایم کی ایم پاکستان مزید ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگئی ہے اور جلد ہی اس کا خاتمہ ہو جائے گا، بانی ایم کیو ایم نے ہمارے سر شرم سے جھکا دیے ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق ڈاکٹر فاروق ستار نے کہاکہ مجھ پر جو الزامات لگائے گئے ہیں میں اس کی تردید کرتا ہوں، پارٹی میں سیاسی ونگ کو میں لے کر چلتا تھا اور کبھی مجھ پر اس طرح کے الزامات نہیں لگے۔ انہوں نے کہاکہ قصبہ علی گڑھ سے کراچی میں قتل و غارت کا سلسلہ شروع ہوا جس کے بعد احساس عدم تحفظ پیدا ہوا۔ اس وقت ایم کیو ایم بالکل درست سمت کی طرف تیزی سے بڑھ رہی تھی لیکن اسے دبانے کے لیے مختلف لسانی جماعتوں کو کھڑا کیا گیا۔ فاروق ستار نے کہاکہ ایم کیو ایم پر ہونے والے جبر کے نتیجے میں شاید لوگوں نے جواب دیا ہو لیکن ایم کیو ایم پر ہونے والے جبر کے نتیجے میں جرائم پیشہ افراد نے فائدہ اٹھایا۔
ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں |
القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں |
وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں |
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
- گوا نائٹ کلب آتشزدگی معاملہ: لوتھرا برادران کو خود سپردگی کی ہدایت، سپریم کورٹ نے برقرار رکھا ہائی کورٹ کا فیصلہ
- راہل گاندھی کے خلاف جھوٹا مقدمہ درج کرنے والی آر ایس ایس-بی جے پی کو دلت سماج جواب دے گا: راجندر پال گوتم
- ’مودی جی نے ایک ایسا منصوبہ لانچ کیا ہے جس میں عوام کے حصہ میں زہر اور اڈانی کے حصہ میں امرت آئے گا‘
- سعودی عرب سے نئی دہلی آ رہی ایئر انڈیا کی فلائٹ میں ٹشو پیپر پر لکھا ملا ’بم‘، احمد آباد میں ہوئی ایمرجنسی لینڈنگ
- سون ندی آبی تقسیم پر بہار اور جھارکھنڈ کے درمیان معاہدہ طے پایا، سورین-سمراٹ نے ایم او یو پر کیا دستخط
