ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پیپر مارکیٹ کرائے کے چالان اگلے ��تے جاری کریں گے ڈائریکٹر لینڈ

کراچی چیمبر کے تنویر باری، شاہنواز علی، محمود حامد، سید لیاقت علی کی قیادت میں لینڈ ڈائریکٹر سے ملاقات
انجینئرز کی اضافی مصروفیات کی وجہ سے روکے ہوئے ہیں، پیپر مارکیٹ نالے پر نہیں ہے، عمران قدیر
کراچی(کامرس رپورٹر) بلدیہ عظمیٰ کراچی کے سینئر لینڈ ڈائریکٹرعمران قدیر نے کہا کہ تاجر برادری کی خدمات کی ہم قدر کرتے ہیں۔ ملک کی معاشی ترقی میں کراچی کی تاجر برادری کا کردار بہت اہم ہے۔ ہم نے ہمیشہ بلدیہ عظمیٰ کراچی کی بلڈنگز میں موجود مارکیٹوں کے مسائل پر خصوصی توجہ دی ہے۔ پیپر مارکیٹ اور دیگر مارکیٹوں کے روکے ہوئے چالان ہمارے انجینئرز کی اضافی مصروفیات کی وجہ سے روکے ہوئے ہیں۔ سروے کے بعد پیپر مارکیٹ نالے پر نہیں ہے۔ پیپر مارکیٹ کے چالان ایک ہفتے کے اندر جاری دیئے جائینگے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں آنے والے تاجر نمائندہ وفد سے کیا۔ جس کے کراچی چیمبر آف کامرس پرونشیل اینڈ لوکل لینڈ کمیٹی کے چیئرمین تنویر باڑی اور آل پاکستان پیپر مرچنٹس ایسوسی ایشن کراچی کے صدر سید شاہنواز علی اور عثمان شریف کے ہمراہ لینڈ ڈائریکٹر سے ملاقات کی۔ تنویر باڑی نے کہا کہ پیپر مارکیٹ حسن علی آفندی روڈ ایک اہم مارکیٹ ہے۔ اس کے چالان جاری نہ ہونے سے تاجروں میں تشویش پائی جاتی ہے۔ اب جبکہ سروے سے یہ بات ثابت ہو چکی ہے کہ یہ مارکیٹ نالے پر نہیں ہے تو تاجروں کو چالان جاری ہو جانا چاہیئے۔ اپیما کے صدر سید شاہنواز علی نے کہا کہ بلدیہ عظمیٰ کے افسران نے ہمیشہ تاجروں کے ساتھ تعاون کیا ہے۔ ہم امید رکھتے ہیں کہ اس بار بھی چالان جاری کر نے میں تاخیر نہیں ہو گی۔ اسمال ٹریڈرز کے سینئر نائب صدر سید لیاقت علی نے کہا کہ کاروباری منڈی میں تاجر مالی مشکلات کا شکار ہیں اس لیے اکٹھا کرائے کی بڑی رقم دینا ان کے لیے مشکل ہو تا ہے۔ اس لیے چالان کا اجراء فوری ہو نا چاہیئے۔ اسمال ٹریڈرز کراچی کے صدر محمود حامد نے ایمپریس مارکیٹ، کھوڑی گارڈن اور زولوجیکل گارڈن مارکیٹوں کی جلد آباد کاری پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ ان مارکیٹوں کے تاجر ایک سال سے بے روزگار ی کا شکار ہیں۔ سینئر لینڈ ڈائریکٹر نے وعدہ کیا کہ دیگر مارکیٹوں کے مسائل بھی ہنگامی بنیادوں پر حل کیے جاسکیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں