ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سی پیک: امریکی خدشات سے اتفاق نہیں کرتے، فردوس عاشق اعوان

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ سی پیک سے متعلق امریکی خدشات سے اتفاق نہیں کرتے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ سی پیک ہماری ترجیح نمبر ایک ہے، سی پیک سے متعلق امریکی خدشات سے اتفاق نہیں کرتے ،یہ راہداری پورے خطے کی اقتصادی ترقی اور خوشحالی کی نئی راہیں کھولے گی۔

انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبہ ہماری اقتصادی ترقی کا ضامن ہے، چین ہمارا قریبی دوست ہے جس نے آزمائش کی ہر گھڑی میں ہمیشہ ڈٹ کر ساتھ دیا ہے، چین سے لیے گئے کمرشل قرض میں آنے والے ماہ و سال میں کمی نظر آئے گی۔

معاون خصو صی  نے  مزید کہا کہ پاک چین دوستی ہمالیہ سے بلند اور سمندروں سے گہری  ہے اور  ایک مثال بن چکی ہے، سی پیک کے تحت اقتصادی زونز کے قیام سے خوشحالی اور روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں