ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

خطے میں ایرانی مداخلت کسی صورت برداشت نہیں کرینگے، سعودی عرب

دبئی (صباح نیوز) سعودی عرب کے وزیر مملکت برائے امور خارجہ عادل الجبیر نے کہا ہے کہ ہم خطے میں ایرانی مداخلت کسی صورت میں قبول نہیں کریں گے، دنیا کو ایران کے خلاف متحد ہوکر ایک واضح پیغام بھیجنا چاہیے کہ اس کا طرز عمل ناقابل قبول ہے، ایران کو یہ سمجھنا چاہیے کہ دنیا اس کے خلاف متحد ہے، انہوں نے خبردار کیا ہے کہ جرمن ڈکٹیٹر ہٹلر کو خوش کرنے کی عالمی پالیسی اب ایران کے معاملے میں کامیاب نہیں ہوگی۔ بین الاقوامی برادری کو ایران کو خوش کرنے کیلیے ہٹلر کے ساتھ اختیار کی گئی پالیسی ترک کرنا ہوگی۔ منامہ ڈائیلاگ کانفرنس کے موقع پر الجبیر نے انقلاب برآمد کرنے، سفارتی مشن پر حملہ کرنے اور عالمی جہاز رانی کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے کی ایرانی روش پر توجہ دلائی۔ انہوں نے مزید کہا کہ جب ایرانی وزیر خارجہ نے برطانیہ اور جبرالٹر حکومت کو یہ یقین دہانی کرائی کہ ایرانی آئل ٹینکر شام میں اپنا سامان نہیں اتارے گا اور پھر جہاز نے اپنا تیل شام میں اتار دیا۔ ہم سمجھتے ہیں کہ ایرانی وزیر خارجہ دھوکے باز اور مشکوک ہیں۔ وہ اپنی حکومت کے بدتر ارادوں کو جانتے ہیں۔ لہذا ہٹلر کو مطمئن کرنے کی پالیسی ایرانی حکومت کے ساتھ کام نہیں کرے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں