ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

او آئی سی کی مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تشویش‘ حق خود ارادیت کی حمایت کا عزم

جدہ (اے پی پی) جدہ میں اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے سیکرٹریٹ میں منعقدہ ایک سیمینار کے مقررین نے مقبوضہ کشمیر کے عوام کی حالت زار پر شدید تشویش کا اظہار اور حمایت جاری رکھنے کا عزم کیا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق تقریب میں بڑی تعداد میں سفارتکاروں اور پاکستانیوں اور کشمیریوں کے نمائندوں نے شرکت کی جبکہ کشمیر کے بارے میں او آئی سی کے سیکرٹری جنرل کے نمائندے اور اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل یوسف بن محمد الضبیح تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ یوسف بن محمد نے سیمینار سے خطا ب کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی تعاون تنظیم کشمیری عوام کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ان کے حق خودارادیت کو انتہائی اہمیت دیتی اور حمایت کرتی ہے اور یہ مسئلہ کافی دیر سے او آئی سی کی سربراہ کانفرنس اور وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاسوں کے ایجنڈے پر ہے‘ تنظیم نے1994ء میں کشمیر کے حوالے سے ایک رابطہ گروپ بھی قائم کیا ہے اور یہ گروپ کشمیریوں کی حمایت کے لیے مسلسل اپنے اجلاس کر رہا ہے اس کا مقصد عالمی سطح پر مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنا ہے ۔ آزاد جموں و کشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے کہا کہ کشمیر اقوام متحدہ کے ایجنڈے پر سب سے پرانے مسئلوں میں سے ایک ہے اور یہ ابھی تک حل طلب ہے‘ بھارت کی طرف سے 5 اگست کے غیر قانونی اور یکطرفہ اقدامات کے بعد مقبوضہ کشمیر میں ہمارے بھائیوں اور بہنوں نے100سے زاید روز مسلسل کرفیو اور میڈیا بلیک آئوٹ میں گزارے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ مقبوضہ علاقے میں مسلسل انسانی حقوق کی پامالیاں ہو رہی ہیں اور مقبوضہ کشمیرکو دنیا کی سب سے بڑی جیل میں تبدیل کردیا گیا ہے‘ کشمیریوں کو محض مسلمان ہونے کی وجہ سے نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے او آئی سی کے رکن ممالک پر زوردیا کہ وہ اقوام متحدہ اور اوآئی سی کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں سے کیے جانے والے وعدے پورے کرانے کے لیے بھارت اور عالمی برادری پر دبائو ڈالیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں