ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وکی لیکس کے بانی جولین اسانج کی جیل میں موت کا خدشہ

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) وکی لیکس ویب سائٹ کے بانی جولیان اسانج کی جیل میں خراب صحت پر کئی ڈاکٹروں نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔ کم ازکم 60 ڈاکٹروں نے وکی لیکس کے بانی کی جیل میں خراب صحت کے تناظر میں ایک کھلا خط تحریر کیا ہے۔ اس خط میں ان کی صحت کو لاحق شدید خطرات کو بیان کیا گیا ہے۔ ڈاکٹروں نے تحریر کیا ہے کہ جیل میں اسانج کی صحت خراب سے خراب تر ہو رہی ہے اور یہ ان کی زندگی کے لیے خطرناک صورتحال ہے۔ اسانج کو ضمانتی شرائط کی خلاف ورزی پر لندن کی ایک عدالت نے 50 ہفتوں کی سزا سنائی تھی اور وہ یہی سزا کاٹ رہے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں