ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مفتی کفایت اللہ پر حملہ، بیٹوں سمیت زخمی

مانسہرہ: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنما مفتی کفایت اللہ اور ان کے بیٹوں پر نامعلوم مسلح افراد کا نے حملہ کردیا ۔

تفصیلات  کے مطابق جے یو آئی (ف) کے رہنما مفتی کفایت اللہ اور ان کے بیٹوں پر نامعلوم افراد نے آہنی راڈوں سے حملہ کردیا تاہم مفتی کفایت اللہ حملے میں بال بال بچ گئے۔ حملہ کرنے والے نامعلوم ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جبکہ حملے میں مفتی کفایت اللہ، ان کےبیٹے حسنین مفتی اور شبیر مفتی  سمیت ایک ساتھی بھی زخمی ہوا ہے۔ تمام زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

مفتی کفایت اللہ کے بھائی حبیب الرحمان نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ مفتی کفایت اللہ اپنے دو بیٹوں کے ہمراہ اسلام آباد سے مانسہرہ آرہے تھے کہ بیدرہ انٹر چینج پر ان کی گاڑی کو دوسری گاڑی نے ٹکر مار کر روکا اور اور اچانک لوہے کی راڈوں سے حملہ کردیا۔

دوسری جانب  واقعے کے بعد پولیس نے تحقیقات کا آغازکردیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں