ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اخبار ی ہاکروں کو بیروزگار ہونے نہیں دینگے ٗ وسیم اختر

انجمن اخبار فروشاں اور کے یو جے کے وفد سے ملاقات میئر کراچی نے کمیٹی تشکیل دیدی
کراچی (اسٹاف رپورٹر) میئر کراچی وسیم اختر نے انجمن اخبار فروشاں اور کے یو جے کے وفد کو یقین دلایا ہے کہ شہر میں اخباری ہاکروں کو بے روزگار ہونے نہیں دیا جائے گا، ہرممکن کوشش کی جارہی ہے کہ اخباری ہاکروں کا مسئلہ حل کیا جائے۔ انہوں نے انجمن اخبار فروشاں اور کے ایم سی کے افسران پر مشتمل کمیٹی بھی تشکیل دے دی۔ اخبار فروشوں کے اسٹالز کے خلاف آپریشن کے بعد منگل کو کراچی یونین آف جرنلسٹس اور انجمن اخبار فروشاں کے وفد نے میئر کراچی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں کراچی یونین آف جرنلسٹس کے صدر حسن عباس، جنرل سیکرٹری عاجز جمالی، جوائنٹ سیکرٹری لبنیٰ جرار، جبکہ اخبار فروشوں کے وفد کی قیادت صدر اقبال نون کر رہے تھے ملاقات کے دوران میئر کراچی نے کہاکہ تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری رکھا جائے گا البتہ ہم اخبار فروشوں کو کسی بھی صورت میں بے روزگار نہیں کرنا چاہتے کیونکہ میں اخبار کی اہمیت اور افادیت سے واقف ہوں ہم شہر میں کسی کو بھی بے روزگار نہیں کرنا چاہتے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں