ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امریکی کیمیکل پلانٹ میں دھماکے، شہریوں کو علاقہ خالی کرنے کی ہدایت

واشنگٹن:امریکی ریاست ٹیکساس کے کیمیکل پلانٹ میں 2 دھما کوں کے نتیجے میں 8 افراد زخمی ہوگئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست ٹیکساس کے علاقے پورٹ نیچز میں واقع کیمیکل پلانٹ دھماکوں سے 8 افرادزخمی ہوگئے ہیں جبکہ امریکی حکام نے  دھماکوں کے بعد کیمیکل اثرات سے شہریوں کو بچانے کیلئے  60 ہزار سے زائد افراد کو علاقہ خالی کرنے کی ہدایات جاری کردیں ہیں ۔

امریکی کیمیکل پلانٹ میں پہلے 2 دھماکے ہوئے، پہلے دھماکے میں تقریبا 3 افراد زخمی ہوئے جبکہ دوسرے دھماکے میں 5 افراد زخمی ہوگئے۔

حادثے میں زخمی ہونے والوں کو مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں انہیں فوری طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں