ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بلدیہ عظمیٰ کا مصروف شاہرائوں سے تجاوزات ختم کرنے کا دعویٰ

صدر ایمپریس مارکیٹ، ہائی کورٹ، سٹی کورٹ، شارع فیصل اور طارق روڈ سمیت دیگر علاقوں میں بھرپور آپریشن کیا گیا
سڑکیں کشادہ ہونے سے ٹریفک کی روانی میں بہتری آئی ہے، پتھارے والوں کیلئے متبادل جگہ دیکھ رہے ہیں، ڈائریکٹر انکروچمنٹ
کراچی (وقائع نگار خصوصی) بلدیہ عظمیٰ کراچی نے شہر کی مصروف شاہراہوں سے تجاوزات ختم کرنے کا دعویٰ کردیا۔ ڈائریکٹر انکروچمنٹ کے مطابق کراچی میں صدر ایمپریس مارکیٹ، ہائی کورٹ، سٹی کورٹ، شارع فیصل، طارق روڈ سمیت اہم مقامات اور مصروف شاہراہوں سے تجاوزات کا صفایا کر دیا گیا۔ کراچی میں تجاوزات کے خلاف بھرپور ایکشن لیا گیا پولیس بھی تجاوزات مافیا کو رعایت دینے کے بجائے کارروائی پر مجبور ہو گئی۔ کے ایم سی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ مسلسل اقدامات سے تجاوزات پر بڑی حد تک قابو پایا ہے، سڑکیں کشادہ ہونے سے ٹریفک کی روانی میں بہتری اور شہریوں کو آسانی ہوئی ہے۔ شہر میں مثبت تبدیلی کو قابل تحسین قرار دیا جارہا ہے، مگر شہری پتھارے لگانے والوں کو متبادل روزگار دینے کے لیے اقدامات پر بھی زور دے رہے ہیں۔ ڈائریکٹر اینٹی انکروچمنٹ نے کہا ہے کہ ہائی کورٹ، سٹی کورٹ، مرکزی بازاروں سمیت اہم و مصروف مقامات پر عرصے سے قائم تجاوزات کا صفایا کیا جس میں پولیس نے بھی اہم کردار ادا کیا، آپریشن کے دوران زیر حراست سیکڑوں افراد کو تجاوزات نہ لگانے کی تحریری یقین دہانی پر رہا کیا گیا مزاحمت پر دس سے زائد مقدمات بھی درج کیے گئے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں