ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

تھرکول سے سائن گیس کی پیداوار سب سے سستا ذریعہ ہے مراد علی شاہ

گیس کے ذخائر ختم ہونے سے چند برسوں بعد یوریا کھاد کی تیاری میں شدید قلت کا سامنا کرنا ہوگا، چین کے سرمایہ کاروں کو کراچی میں سرمایہ کاری کی پیشکش
وزیر اعلیٰ سندھ سے چین کے سرمایہ کاروں کے وفد کی ملاقات، زراعت کے شعبے میں گریڈنگ سے لے کر کولڈ اسٹوریج اور ویلیو ایڈیشن تک مل کر کام کرنے پر اتفاق
کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ گیس کے ذخائر ختم ہونے سے چند برسوں بعد یوریا کھاد کی تیاری میں شدید قلت کا سامنا کرنا ہوگا جس کے لیے تھرکول ایک نہایت ہی سستا حل ہے۔ سندھ حکومت نے سی پیک کے تحت صاف کوئلے کی ٹیکنالوجی مثلاً کوئلے سے لیکوئڈ (ڈیزل) اور کھاد کے لیے گیس اور اس کے لیے کوئلے کے لیے ایک بلاک IV مختص کیا ہے، 2025-27ء تک پاکستان کو 2.6 ایم ٹی پی اے کھاد کی سالانہ ضرورت ہوگی اور تھر کے بلاک IV میں 30 سال کے لیے پیداوار کے لیے ذخائر موجود ہیں۔ انہوں نے یہ بات چائنیز پبلک اینڈ پرائیویٹ انوسٹرز کے وفد سے ملاقات کے دوران کہی، جس کی قیادت پاکستان میں چین کے سابق سفیر شازوکانگ ٹی کر رہے تھے۔ چین کے سرمایہ کاروں کو کراچی میں ڈی سیلینیشن پلانٹ اور ٹریٹمنٹ پلانٹ میں بھی سرمایہ کاری کی پیشکش کی گئی انہیں شہر میں باتھ روم اور کچن میٹریل کی پیداوار کے لیے فیکٹریاں قائم کرنے اور انرجی پارک کو ڈیولپ کرنے کی بھی پیشکش کی گئی۔ وزیراعلیٰ سندھ اور چین کے سرمایہ کاروں نے زراعت کے شعبے میں گریڈنگ سے لے کر کولڈ اسٹوریج اور ویلیو ایشن تک مل کر کام کرنے پر بھی اتفاق کیا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے تمام متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ وہ ورکنگ پیپرز تیار کریں اور انہیں چائنیز فرمز کے پاس ان کے سربراہ کے ذریعے جمع کرائیں تاکہ منصوبوں کو حتمی شکل دی جاسکے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں