ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حکومت تعلیم کیساتھ ساتھ نوجوانوں کے کھیل کود پر خصوصی توجہ دے رہی ہے،پیر مصور خان غازی

ملاکنڈ (جسارت نیوز)ممبرصوبائی اسمبلی پیر مصور خان غازی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت تعلیم کیساتھ ساتھ نوجوانوں کے کھیل کود پر خصوصی توجہ دے رہی ہے ۔ موجودہ حکومت نے این ٹی ایس اور ایٹا ٹیسٹ کے ذریعے ہزاروں آساتذہ میرٹ پر بھرتی کئے ہیں ۔ حکومت سرکاری تعلیمی اداروں کو سہولیات دے رہی ہے جس کی وجہ سے سرکاری سکولز کا معیار بلند ہو گیا اور لوگوں کا سرکاری سکولز پر اعتماد بڑھ گیا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ مڈل سکول غاور کلے میں مڈ ل سکولز ٹورنامنٹ کے فائنل ڈے کے موقع پر ایک پُر وقار تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں