ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حکومت نے آرمی چیف کو کچی پرچی پر توسیع دی قمر زمان کائرہ کا دعویٰ

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلز پارٹی کے رہنما قمرالزماں کائرہ نے کہا ہے کہ حکومت نے آرمی چیف کو کچی پرچی پر توسیع دی، حکومت کو غور کرنا چاہیے۔ اس حوالے سے پہلے خط پر غور کرنا چاہیے، میں خود ایسے خط اپنے حلقے کے لوگوں کو لکھ کر دیتا رہتا ہوں۔ انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی کے دور میں آرمی چیف اور آئی ایس آئی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع ہوئی لیکن ہمارے دور میں باقاعدہ آئینی طریقہ کار اپنایا گیا۔ انہوں نے کہاکہ اس کا ازالہ ایسے ہوگا کہ آئندہ کے لیے کیا طریقہ کار طے ہونا چاہیے، ہو سکتا ہے کہ عدالت آئندہ کے لیے بھی کوئی طریقہ کار طے کردے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں