ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مانسہرہ : جے یو آئی اے رہنما مفتی کفایت اللہ پر قاتلانہ حملہ، بیٹوں سمیت زخمی

مانسہرہ(آن لائن) جے یو آئی (ف) کے رہنما مفتی کفایت اللہ پرنامعلوم ملزمان نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق مانسہرہ میں نامعلوم افراد نے مفتی کفایت اللہ کی گاڑی کوٹکر ماری جس کے بعد 5 افراد نے آہنی راڈ سے ان پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں مفتی کفایت اللہ ان کے بیٹے اور ایک ساتھی بھی زخمی ہوئے۔پولیس نے بتایاکہ حملے میں مفتی کفایت اللہ کا ہاتھ فریکچر ہوا ہے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔مفتی کفایت اللہ کے بیٹے حسین کفایت اللہ کا کہنا ہے کہ کچھ گاڑیوں نے تعاقب کرنے کے بعد انہیں روکا اور اسلحہ تان کر تشدد کا نشانہ بنایا۔مفتی کفایت اللہ کے بھائی حبیب الرحمان نے واقعے کے متعلق بتاتے ہوئے کہا کہ مفتی کفایت اللہ اپنے دو بیٹوں کے ساتھ اسلام آباد سے مانسہرہ آرہے تھے کہ بیدرہ انٹر چینج پر ان کی گاڑی کو دوسری گاڑی نے ٹکر مار کر روکا اور 5 نامعلوم افراد نے آہنی راڈوں سے حملہ کردیا۔پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا اور ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔واضح رہے کہ 27 اکتوبر کو مفتی کفایت اللہ کو آزادی مارچ کے لیے چندہ جمع کرنے پر اسلام آباد سے گرفتار کر کے ہری پورجیل منتقل کیا گیا تھا جس کے بعد پشاور ہائیکورٹ ایبٹ آباد سرکٹ کے حکم پر ان کی رہائی عمل میں آئی تھی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں