ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ماہرہ خان کی سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی گئی ایک تصویر نے نئی بحث چھیڑ دی

چہرے پر نشانات کیساتھ تصویر میں آپ اب بھی خوبصورت لگ رہی ہیں‘ مداح عارف
کامران اکمل نے ماہرہ خان کی تصویر سوشل میڈیا سے خارج کرنے کی درخواست کی
کراچی(کلچرل ڈیسک)اداکارہ ماہرہ خان کی ایک تصویر نے سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے۔اپنے منفرد انداز کی وجہ سے پہچانی جانے والی ماہرہ خان سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اسی وجہ سے سوشل میڈیا پر ان کے فالوورز کی تعداد کسی بھی پاکستانی فنکار کے مقابلے میں سب سے زیادہ ہیں۔ حال ہی میں ماہرہ کی جانب سے سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی گئی ایک تصویر نے نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ماہرہ کی خان کی تصویر میں چھوٹے سیاہ دھبے اس طرح پھیلائے گئے ہیں جیسے لگ رہا ہو کہ ماہرہ خان کے چہرے پر جھائیاں پڑ گئی ہوں۔ مشرق ہو یا مغرب شائد ہی کم چہرے جھائیوں سے پاک ہوتے ہیں اور اسے معاشرے میں بد صورتی کی علامت سمجھا جاتا جاتا ہے، ماہرہ خان نے بھی بظاہر اپنی اس تصویر کے ذریعے اس کی عکاسی کی ہے۔عارف نامی ایک مداح نے ماہرہ خان کی چہرے پر نشانات کے ساتھ تصویر پر کہا کہ آپ ابھی بھی خوبصورت لگ رہی ہیں۔کامران اکمل نے ماہرہ خان اْن کی تصویر سوشل میڈیا سے خارج کرنے کی درخواست کی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں