ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نیپرا نے بجلی 14 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کر دی

بجلی مہنگی کرنے سے صارفین پر سالانہ 14ارب 78کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نیپرا نے بجلی 14 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق حکومت نے عوام پر 14ارب 78کروڑ روپے کا اضافی بوجھ ڈالنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔نیپرا نے گزشتہ ہفتے کی گئی سماعت کا تحریری فیصلہ جاری کردیا ہے جس کے مطابق بجلی 14 پیسے فی یونٹ مہنگی ہوگئی ہے۔ بجلی مہنگی کرنیکی منظوری رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی گئی ہء جس کے بعد صارفین پر سالانہ 14ارب 78کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔ یاد رہے کہ 21 نومبر کو بھی نیپرا نے بجلی ایک روپے 82 پیسے فی یونٹ مہنگی کی تھی اور یہ اضافہ ستمبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں