ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شہر قائد آج سے سردی میں مزید اضافہ ہوگا

شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 15 ڈگری جبکہ کل اتوار کو 14 ڈگری ہونے کا امکان ہے
کراچی(اسٹاف رپورٹر) شہر میں آج ( ہفتہ)کو دھندن اور کہر چھانے سے حد نگاہ متاثر ہوسکتی ہے‘ اگلے 3 روز کے دوران دن کے وقت مطلع صاف رہنے اور رات کے وقت خنکی اور قدرے سرد ہوائیں چلنے کی توقع ہے‘ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں صبح کے وقت ہوا میں نمی کا تناسب معمول سے بڑھنے کے نتیجے میں دھند اور کہر چھا سکتا ہے جس کی وجہ سے حد نگاہ 6کلو میٹر سے کم ہوسکتی ہے‘ تاہم دھوپ نکلنے کے بعد حد نگاہ بہتر ہونا شروع ہوجائیگی محکمہ موسمیات کی جاری پیش گوئی کے مطابق آج (ہفتہ) کو شہر کا کم سے کم درجہ حرارت15 ڈگری اور کل (اتوار) کو مزید ایک ڈگری کم ہونے سے14 ڈگری سینٹی گریڈ ہونے کا امکان ہے‘ ہیٹ ویو سینٹر کے مطابق اگلے3 روز کے دوران دن کے وقت مطلع صاف جبکہ رات کے وقت خنکی اور قدے سرد ہوائیں چلنے کی توقع ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں