ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

لاہور: رکشہ میں دھماکا، 5 افراد زخمی

لاہور کے علاقے چوبرجی کے قریب رکشہ میں دھماکے کے نتیجے میں 5 افراد زخمی ہوگئے۔

دھماکہ سے رکشہ مکمل طورپر تباہ ہوگیا۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ پولیس نے دھماکے میں ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کے استعمال کا شبہ ظاہر کیا ہے۔

ایک عینی شاہد کا کہنا ہے کہ وہ گھر میں بیٹھا تھا کہ رکشہ میں زوردار دھماکا ہوا، رکشہ ہوا میں اڑ کر زمین پر گرا، دھماکے میں 5 افراد زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے واقعے کا نوٹس لیتےہوئے فوری رپورٹ طلب کرلی جب کہ زخمیوں کو ہر ممکن طبی سہولت فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں