ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سعودی عرب کا اپاچی ہیلی کاپٹر مار گرایا، حوثی باغیوں کا دعویٰ

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) یمن میں برسرپیکار حوثی باغیوں نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل کی مدد سے سعودی عرب کا اپاچی ہیلی کاپٹر مار گرایا ہے جس کے نتیجے میں دونوں سعودی پائلٹ بھی جاں بحق ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق حوثی باغیوں کے ترجمان یحییٰ ساربہ نے اپنے سوشل میڈیا اکائونٹ کے ذریعے بتایا ہے کہ سعودی عرب کا اپاچی ہیلی کاپٹر سرحدی علاقے عصیر کے علاقے مجازہ کے قریب زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل کی مدد سے گرایا، ہیلی کاپٹر مکمل طور پر جل گیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں