ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بھارت میں ماحول مسلمان نہیں ہندوخراب کرتے ہیں ،راجیو دھون

نئی دہلی(اے پی پی) بھارت میں ماحول مسلمان نہیں ہندوخراب کرتے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق انڈین سپریم کورٹ کے سینئر وکیل راجیو دھون نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ  مسلمانوں نے کبھی ماحول کو خراب نہیں کیا جبکہ انتہا پسند ہندو ماحول میں تلخی اور کشیدگی پیدا کرتے ہیں۔بابری مسجد پر سپریم کورٹ کے فیصلے کے بارے میں بات چیت کرتے ہوئے راجیو دھون نے میڈیا کو بتایا کہ ہندوستانی مسلمانوں کے ساتھ زیادتی اور ناانصافی ہوئی ہے،سپریم کورٹ کو یہ زیب نہیں دیتا کہ وہ بابری مسجد کی جگہ مسلمانوں کو کسی اور جگہ 5ایکڑ زمیں خیرات کی شکل میں دیں اور نہ ہی مسلمانوں کو ایسا یکطرفہ فیصلہ تسلیم کرنا چاہیے۔راجیو دھون بھارت کے ممتاز وکلاء میں سے ایک ہیں اور انہیں آئین و دستور کے معاملات پر عبور حاصل ہے۔اس انٹرویو کے بعد راجیو دھون کے خلاف سوشل میڈیا پر سخت تنقید و دھمکیوں کا سلسلہ جاری ہو گیا ہے اور بھارتی میڈیا پر ان کے انٹرویو کو اشتعال انگیزی کے مترادف قرار دیا جا رہا ہے ۔
راجیو دھون

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں