ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی میں ڈینگی وائرس سے 2ماہ کا بچہ جاں بحق

کراچی (آن لائن)کراچی میں ڈینگی وائرس سے دو ماہ کا معصوم بچہ جاں بحق ہو گیا۔ شہرمیں رواں سال ڈینگی سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 44 ہو گئی۔ڈینگی کنٹرول پروگرام سندھ کے مطابق ڈینگی سے جاں بحق ہونے والا دو ماہ کا عبداللہ ملیر کالا بورڈ کا رہائشی تھا جو نارتھ ناظم آباد کے نجی اسپتال میں دوران علاج دم توڑ گیا۔ڈینگی پروگرام نے تصدیق کی ہے کہ بچے کی موت کی وجہ ڈینگی وائرس ہے۔ رواں برس کراچی میں ڈینگی سے جاں بحق افراد کی تعداد 44 تک جا پہنچی، ڈینگی کنٹرول پروگرام
سندھ کی طرف سے جاری اعداد و شمار کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران شہر میں مزید 89 افراد ڈینگی میں مبتلا ہوچکے ہیں۔ سندھ بھر میں رواں سال15609افراد میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی۔
ڈینگی /بچہ جاںبحق

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں