ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

�یاض الحسن چو�ان کو دوبار� وزیراطلاعات پنجاب کا قلمدان سونپ دیا گیا

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) رہنما پی ٹی آئی فیاض الحسن چوہان کو دوبارہ صوبائی وزیراطلاعات پنجاب بنا دیا گیا ہے۔ لاہور میں انتظامی تبدیلیوں کے بعد سیاسی تبدیلیوں کا آغاز بھی ہوگیا ہے جس کے بعد سابق وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کو دوبارہ سے وزارت کا چارج دیدیا گیا ہے، فیاض الحسن چوہان کو کالونیز کی وزارت کے ساتھ اطلاعات کا اضافی چارج دیا گیا ہے جب کہ وزیراطلاعات کا چارج دینے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔واضح رہے کہ فیاض الحسن چوہان کو رواں سال 5 مارچ کو ایک متنازعہ بیان پر وزیر اطلاعات کے منصب سے ہٹایا گیا تھا اور 5 جولائی کو دوبارہ وزیر بناکر کالونیز کا چارج دیا گیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں