ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

برطانیہ میں شریف خاندان نے ملک ریاض کے ذریعے حکومت کو پیسے کی ادائیگی کی‘صحافی سرل المیڈا

بظاہر ملک ریاض کا پیسا سب چھپا لینے کی طاقت رکھتا ہے پھر چاہے خبر کا تعلق شریف خاندان ہی سے کیوں نہ ہو
یعنی شریف خاندان نے حکومت کیساتھ پلی بارگین کر لی ہے‘ صحافی کا ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں تہلکہ خیز دعویٰ
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) صحافی سرل المیڈا کا دعویٰ ہے کہ برطانیہ میں کچھ سیٹلمنٹ ہوئی ہے، تعلق شریف خاندان سے ہے، بظاہر ملک ریاض کا پیسا سب چھپا لینے کی طاقت رکھتا ہے پھر چاہے خبر کا تعلق شریف خاندان ہی سے کیوں نہ ہو۔ تفصیلات کے مطابق معروف صحافی سرل المیڈا کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں تہلکہ خیز دعویٰ کیا گیا ہے۔صحافی سرل المیڈا نے اپنے پیغام میں اشارہ کیا ہے کہ شریف خاندان نے ملک ریاض کے ذریعے حکومت کو پیسے کی ادائیگی کی ہے۔یعنی شریف خاندان نے حکومت کیساتھ پلی بارگین کر لی ہے۔ سرل المیڈا کا کہنا ہے کہ آج شام ٹی وی معمول کی نسبت پْرلطف تھا۔ بہت سے اینکرز تو جیسے جانتے ہی نہیں تھے کہ برطانیہ میں کچھ سیٹلمنٹ ہوئی ہے۔بظاہر ملک ریاض کا پیسا سب چھپا لینے کی طاقت رکھتا ہے پھر چاہے خبر کا تعلق شریف خاندان ہی سے کیوں نہ ہو۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں