ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جلد 38 سو ارب روپے کی ریکوری ہونے والی ہے‘سینئر صحافی کا دعویٰ

کرپشن کا پیسہ واپس حاصل کرنے کا عمل شروع ہو چکا، 38 ارب روپے واپس حاصل کر لیے گئے ہیں
نواز شریف کو بیرون ملک بھیجنے کا فیصلہ غلط تھا رعایت دے کر غلطی کی ‘ چوہدری غلام حسین کی نجی ٹی وی سے گفتگو
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر صحافی چوہدری غلام حسین کا دعویٰ ہے کہ جلد 38 سو ارب روپے کی ریکوری ہونے والی ہے، کرپشن کا پیسہ واپس حاصل کرنے کا عمل شروع ہو چکا، 38 ارب روپے واپس حاصل کر لیے گئے ہیں۔سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کو بیرون ملک بھیجنے کا فیصلہ غلط تھا۔ اب بہت سے لوگوں کو احساس ہو رہا ہے کہ نواز شریف کو رعایت دے کر غلطی کی گئی ہے۔ ایک جانب نواز شریف کو مجرم ہوتے ہوئے بیرون ملک جانے کی اجازت دی گئی، تو دوسری جانب سابق صدر پرویز مشرف جو کے حقیقت میں بہت زیادہ بیمار ہیں، ان کا بیرون ملک بیان ریکارڈ نہیں کیا جا رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی و تجزیہ کار چوہدری غلام حسین کی جانب سے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے تہلکہ خیز دعویٰ کیا گیا ہے۔چوہدری غلام حسین کا کہنا ہے کہ کرپشن کر کے ملک کا لوٹا ہوا پیسہ واپس حاصل کرنے کا عمل شروع ہو چکا ہے۔ اس سلسلے میں گزشتہ روز بڑی کامیابی حاصل ہوئی تھی۔ برطانیہ کی جانب سے پاکستان کو کروڑوں پاونڈز واپس کرنے کا اعلان حکومت کی بہت بڑی کامیابی ہے۔ چوہدری غلام حسین کا کہنا ہے کہ حکومت نے 38 ارب روپے کی بڑی ریکوری کی ہے۔جبکہ آنے والے دنوں میں اب 38 سو ارب روپے بھی واپس آنے والے ہیں۔اس سلسلے میں خاموشی سے کام کیا جا رہا ہے۔ کرپشن کرنے والے نہیں بچیں گے ان سب کو ملک کا پیسہ واپس کرنا ہوگا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں