ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حکومت نے چیف الیکشن کمشنر کے لیے تین نام دے دیے

اسلام آباد: چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کے معاملے پر وفاقی حکومت نے تین نام تجویز کردیے۔ نجی ٹی وی کے مطابق چیف الیکشن کمشنرسردار محمد رضا آج 5 سالہ آئینی مدت ملازمت پوری کرکے عہدے سے سبکدوش ہوجائیں گے۔ وزیراعظم عمران خان کی منظوری سے حکومت نے نئے چیف الیکشن کمشنر کے لیے بابر یعقوب، فضل عباس میکن اورعارف خان کے نام دیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بابر یعقوب سیکرٹری الیکشن کمیشن ہیں، فضل عباس میکن سابق وفاقی سیکرٹری ہیں اور عارف احمد خان بھی سابق وفاقی سیکرٹری ہیں۔

اس سے قبل اپوزیشن کی جانب سے شہباز شریف نے نئے چیف الیکشن کمشنر کے لیے ناصر محمود کھوسہ، جلیل عباس جیلانی اور اخلاق احمد تارڑ کے نام تجویز کیے ہیں۔

واضح رہے کہ سندھ اور بلوچستان کے الیکشن کمیشن ارکان بھی 26 جنوری کو ریٹائر ہوگئے تھے اور تاحال حکومت اور اپوزیشن کے درمیان ان کے ناموں پر اتفاق نہیں ہوسکا ہے۔ چیف الیکشن کمشنر اور 2 ارکان کی ریٹائرمنٹ کے نتیجے میں الیکشن کمیشن غیرفعال ہوجائے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں