ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شریف برادران کو کرپٹ کہنے والے آج انکی تعریف کر رہے ہیں، فیاض الحسن

لاہور (نمائندہ جسارت) صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ شہباز شریف خود تو نواز شریف کی پلیٹیں ٹھیک کرانے لندن چلے گئے مگر اپنے چمچے اور کرچھے پیچھے چھوڑ گئے جو مسلسل کھڑک رہے ہیں، شریف برادران کو سیکورٹی رسک اور کرپشن کے بے تاج بادشاہ کہنے والے اویس لغاری اور عظمیٰ بخاری آج کس منہ سے آلِ شریف کی نمائندگی اور تعریفیں کر رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اویس لغاری اور عظمیٰ بخاری کی پریس کانفرنس کے جواب میں کیا۔ انہوں نے کہا کیا یہ حقیقت نہیں کہ شہباز شریف نے اپنے 10 سالہ دور میں 2 مرتبہ کئی سو ارب کا قرضہ ری شیڈول کرایا؟ کیا یہ حقیقت نہیں کہ 2018ء میں شہباز شریف نے 1200 ارب کا مقروض صوبہ سردار عثمان بزدار کے حوالے کیا؟ اور کیا یہ حقیقت نہیں کہ پنجاب میں ان کی بنائی ہوئی 56 کمپنیاں، 3 میٹرو منصوبے اور اورنج لائن ٹرین خسارے کی حالت میں سردار عثمان بزدار کے حوالے کی گئیں؟ اس سب کے باوجود سردار عثمان بزدار نے کفایت شعاری اور انتظامی صلاحیتوں سے پنجاب کو منافع بخش صوبہ بنا دیا ہے۔ انہوں نے لندن کے 1-ہائیڈ پارک کیس میں 38 ارب پاکستان کو دینے کے فیصلے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس فیصلے کے بعد شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو چْلو بھر پانی میں ڈوب مرنا چاہیے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں