ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شہباز شریف نے سینئر لیگی قیادت کو لندن طلب کرلیا

لندن (صباح نیوز) مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف نے اہم ملکی اور سیاسی معاملات پر اعلیٰ سطح کی مشاورت کے لیے پارٹی کے اہم رہنمائوں کو لندن طلب کر لیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے مرکزی سیکرٹری جنرل احسن اقبال، ترجمان مریم اورنگزیب، قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر خواجہ آصف، رانا تنویر اور سابق اسپیکر سردار ایاز صادق کو بھی لندن بلا لیا گیا ہے۔مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت کی بیٹھک میں اہم ملکی اور سیاسی معاملات پر اعلیٰ سطح کی مشاورت ہوگی۔ پارٹی رہنما نواز شریف کی تیمارداری بھی کریں گے۔ اجلاس میں آرمی چیف کی مدت ملازمت کے حوالے سے قانون سازی پر بھی بات چیت ہوگی جبکہ چیف الیکشن کمشنر کے تقرر کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ لیگی رہنماؤں کے اجلاس میں شہباز شریف اور فیملی کے اثاثے منجمد کرنے کے معاملات بھی مشاورت میں زیر غور آئیں گے۔ دوسری جانب اسلام آباد میں پاکستان مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جس میں آرمی چیف کی مدت ملازمت پر قانون سازی سے متعلق مشاورت کی گئی۔ اجلاس میں لیگی وفد کو لندن بھجوانے کا فیصلہ کیا گیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں