ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان ٹیم کے اہم بولر کو کلین چٹ مل گئی

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر کو بنگلادیش پریمیئر لیگ(بی پی ایل) میں شرکت کے لیے کلین چٹ مل گئی۔

تفصیلات کے مطابق پی سی بی نے محمد عامر کو بی پی ایل میں شرکت کے لیے این او سی جاری کردیا ہے۔ایونٹ 6دسمبر سے شروع ہوگا اور 11 جنوری تک جاری رہے گا۔

پی سی بی پہلے ہی شعیب ملک اور محمد عرفان کو شرکت کا پروانہ تھما چکا ہے جب کہ وہاب ریاض، آصف علی، شاہد آفریدی، محمد نواز، عماد وسیم اور محمد موسٰی سمیت پاکستان کے 9 کرکٹرز کے مختلف فرنچائزز کیساتھ معاہدے ہیں، ان کو این اوسی دینے کا فیصلہ بھی جلد سامنے آجائے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں