ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جسٹس (ر) الطاف ابراہیم قریشی نے قائم مقام چیف الیکشن کمشنر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

اسلام آباد: الیکشن کمیشن کے سینئر ممبر جسٹس (ر) الطاف ابراہیم قریشی نے قائم مقام چیف الیکشن کمشنر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے۔

رکن پنجاب الیکشن کمیشن کے ممبر جسٹس الطاف ابراہیم قریشی نے قائم مقام چیف الیکشن کمشنر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے۔ کے پی کے ممبر جسٹس ریٹائرڈ ارشاد قیصر نے الطاف ابراہیم قریشی سے قائم مقام چیف الیکشن کمشنر کاحلف لیا.

چیف الیکشن کمشنر کے معاملے پر حکومت اور اپوزیشن تاحال کسی ایک نام پر اتفاق نہیں کر سکیں ہیں جبکہ  اپوزیشن چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کا معاملہ سپریم کورٹ میں بھی لے جا چکی ہے۔

اس کے علاوہ الیکشن کمیشن کے دو ممبران کی تعیناتی کے حوالے سے بھی حکومت اور اپوزیشن کے درمیان اتفاق رائے ہونا باقی ہے۔

یاد  رہے کہ  مستقل چیف الیکشن کمیشنر کی تعیناتی کے لیے پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس 9 دسمبر کو ہوگا جب کہ وزیراعظم عمران خان اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے چیف الیکشن کمشنر کے لیے 3، 3 نام دے رکھے ہیں۔

واضح رہے کہ سردار رضا محمد خان نے 6 دسمبر 2014 کو اپنے عہدے کا حلف اٹھایا تھا اور ان کی مدت ملازمت آج پوری ہو گئی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں