ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان کو 30 کروڑ ڈالرز قرض کی منظوری

کراچی: ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو 30 کروڑ ڈالرز کا قرضہ دینے کی منظوری دیدی۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے پاکستان کو 30 کروڑ ڈالرز کا قرضہ دینے کی منظوری دی گئی ہے، ایشیائی ترقیاتی بینک کا کہنا ہے کہ قرضہ توانائی سیکٹر میں اصلاحات کے لیے دیا گیا ہے، قرض پروگرام سے گردشی قرضہ ختم کرنے میں مدد ملے گی اور بجلی کی سپلائی بہتر ہوسکے گی۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کے مطابق پاکستان کو معاشی استحکام کے لیے امداد جاری رکھیں گے، فراہم کردہ رقم سے پاکستان کو ایمرجنسی مالی ضروریات پوری کرنے اور معیشت کو منفی اثرات سے بچانے میں مدد ملے گی، پاکستان اس وقت شدید معاشی بحران سے گزر رہا ہے، پاکستان اس وقت غیرملکی بھاری ادائیگییوں، کم زرمبادلہ کے ذخائر اور غیر متوازن ترقی جیسے مسائل سے دوچار ہے، عالمی معاشی ماحول اور نقصان میں چلنے والے اداروں کی وجہ سے 2018 میں سرمایہ کاری میں کمی ہوئی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں