ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نیو کراچی میں نالے پر قبضے کی کوشش ناکام بنا دی گئی

سیکٹر فائیو میں غیر قانونی طور پر چھت کی بھرائی کی اطلاع پر کے ایم سی عملے نے مشین اور دیگر سامان ضبط کرلیا
کراچی (اسٹاف رپورٹر) نیو کراچی میں کے ایم سی لینڈ انسداد تجاوزات کی ٹیم نے نالے پر غیر قانونی چھت بھرائی کی کوشش ناکام بنا دی، عملے نے مشین اور دیگر سامان قبضے میں لے کر غیر قانونی تعمیر کی جانے والی چھت کو مسمار کر دیا۔ کے ایم سی کے ڈپٹی ڈائریکٹر لینڈ انسداد تجاوزات نیو کراچی ٹائون یونس احمد نے بتایا کہ نیو کراچی کے علاقے سیکٹر فائیوایم نازیہ اسکوائر کے قریب نالے پر غیر قانونی چھت کی بھرائی کی اطلاع پر انہوں نے فوری ایکشن لیتے ہوئے نہ صرف چھت کو مسمار کردیا بلکہ چھت بھرائی میں استعمال کی جانے والی مال بنانے والی مشین اور سامان بھی قبضے میں لے لیا، نالے کی چھت بھرائی کرکے دکان کے اگلے حصے کو وسیع کیا جارہا تھا جوکہ غیر قانونی عمل تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں