ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پی سی بی کی بنگلہ دیش کو کراچی میں ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ کی تجویز

لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئندہ ماہ شیڈول دو میچوں کی سیریز کا ایک ٹیسٹ کراچی میں ڈے اینڈ نائٹ کھیلنے کی تجویز دے دی۔ کرکٹ کی مشہور ویب سائٹ کرکٹ انفو کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین پی سی بی احسان مانی کا کہنا ہے کہ اس کا مقصد ڈے اینڈ نائٹ کرکٹ کی حوصلہ افزائی کرنا اور بنگلہ دیش کو پیشکش کرنے کی وجہ کم ہوتے شائقین کے مسئلے کا توڑ کرنا ہے۔ چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ ہمارا ارادہہے کہ ہوم سیریز میں کم از کم ایک ٹیسٹ ڈے اینڈ نائٹ ہو‘ تماشائیوں کی خاصی تعداد کے علاوہ اس کا فائدہ یہ ہے کہ ہمیں اپنے کرکٹ سیزن کو طول دینے کا ایک موقع میسر ہوگا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں