ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کا آغاز 17 جنوری سے جنوبی ا�ریقا میں �وگا

کیپ ٹاؤن(جسارت نیوز) آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈکپ 2020 جنوری 17 سے جنوبی افریقا میں شروع ہوگا جو 9 فروری تک جاری رہے گا۔ 24 روز تک جاری رہنے والے ایونٹ میں 16 ممالک کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔تفصیلات کے مطابق آئندہ سال17 جنوری سے شروع ہونے والے آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کا فائنل بینونی کے جے پی مارک اوول میں کھیلا جائے گا، ایونٹ کے فاتح کا فیصلہ 9 فروری کو ہوگا۔ایونٹ میں پاکستان کا پہلا میچ 19 جنوری کو اسکاٹ لینڈ کے خلاف پوچیف اسٹروم میں کھیلا جائے گا۔قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم ایونٹ میں اپنا دوسرا میچ 22 جنوری کو زمباوے کے خلاف بلوم فاؤنٹین میں کھیلے گی جبکہ گروپ مرحلے میں پاکستان کا آخری میچ بنگلہ دیش کے خلاف ہوگا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں