ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

غیر ملکی کرپٹ سرکاری عہدیداروںکی امریکا میں کوئی جگہ نہیں‘مائیک پومپیو

واشنگٹن(آن لائن)امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ بدعنوان غیر ملکی عہدیداروں اور ان کے اہلخانہ کے افراد کو امریکا سفر کرنے اور ناجائز فائدہ اٹھانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔واضح رہے کہ انسداد بدعنوانی کے عالمی دن کے مناسبت سے امریکی محکمہ خزانہ نے بدعنوان عناصر اور ان کی حمایت کرنے والے نیٹ ورکس پر پابندی عاید کرنے کا اعلان کیا۔گلوبل میگنیٹسکی ایکٹ انسانی حقوق کی پامالی کرنے والوں اور بدعنوانی میں ملوث افراد پر پابندیوں کی اجازت دیتا ہے۔مائیک پومپیو نے انسداد بدعنوانی کے دن اپنے پیغام میں کہا کہ ہم عالمی سطح پر اس اختیار کو غیر ملکی حکومتوں کے کرپٹ عہدیداروں اور ان کے اہلخانہ کے خلاف امریکا آنے اور ناجائز فائدہ اٹھانے سے روکنے کے لیے استعمال کریں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں