ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سندھ حکومت تعصب اور کرپشن سے مالا مال ہے،حق پرست اراکین اسمبلی

کراچی کو نظر انداز کرکے لاڑکانہ کو فنڈزجاری کرناہمارے ان دعوؤں کی تصدیق کرتا ہے
ڈوگری کو10سال میں20ارب فنڈز جاری کرکے بھی ترقی میں نتیجہ صفرآیا‘مشترکہ بیان
کراچی (اسٹاف رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے حق پرست اراکین سندھ اسمبلی نے ضلع لاڑ کانہ کے ایک چھوٹے سے شہر’’ ڈوگری‘‘ کو10سال میں20ارب روپے فنڈز جاری کرنے اور ترقی میں نتیجہ صفر ہونے پر کہا ہے کہ کراچی جو وفاق اور سندھ دونوں کو70اور90فیصد ریونیودے کر چلاتا ہے، اسے نظر انداز کرکے لاڑکانہ کو فنڈزجاری کرنااور اسے کرپشن کی نذر کرنا ہمارے ان دعووں کی تصدیق کرتا ہے کہ پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت تعصب اور کرپشن سے مالا مال ہے جس نے صوبے کو تبا ہی کے دہانے پر لا کھڑاکیا ہے۔ایک مشترکہ بیان میں انہوں نے کہا کہ تعلقہ ڈوگری کی آبادی صرف سوا 15لاکھ ہے، جبکہ اسے 2016سے 2017کے درمیان بھاری رقوم جاری کی گئیں، 10سال میں 20ارب روپے کا اجرا ء احتساب در احتساب کی جانب تو قدم ہے ہی لیکن سندھ کے شہری علاقوں کے حقوق سلب کرنیوالوں کے خلاف کارروائی کا بھی متقاضی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں