ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نیوزی لینڈ میں آتش فشاں پھٹنے سے ہلاک افراد کی تعداد 8 تک پہنچ گئی

وائٹ آئی لینڈ کا آتش فشاں پھٹنے سے اب تک جزیرے کی سیاحت کرنے والے8 سیاحوں کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی گئی ہے ۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے نے نیوزی لینڈ حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ وائٹ آئی لینڈ کے آتش فشاں سے راکھ کے ساتھ شدید گرم کیچڑ بھی باہر نکل رہا ہے۔مقامی حکام کا کہناہے کہ آتش فشاں سےایک بار پھر راکھ نکلنے کی وجہ سے دو دن بعد بھی نعشوں کی تلاش کا عمل شروع نہیں کیا جا سکا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آتش فشاں پھٹنے کے باعث جزیرے پر زلزلے کے جھٹکے بھی محسوس کیے جا رہے ہیں جب کہ ماہرین ارضیات کا کہنا ہے کہ آتش فشاں کے اندر کا درجہٴ حرارت کئی گناہ زیادہ محسوس ہوتا جس باعث یہ صورت حال مزید جاری رہ سکتی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں