ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اقوام متحدہ: مودی سرکار کا مسلم و اسلام دشمن چہرہ ایک بار پھر بے نقاب

نیویارک: اقوام متحدہ میں پاکستان نے بھارت کو ایک بار پھر دنیا کے سامنے بے نقاب کردیا۔

اقوام متحدہ میں بھارت کی مسلم و اسلام دشمن پالیسیوں کو بے نقاب کرتے ہوئے پاکستانی مندوب منیر اکرم نے کہا ہے کہ مودی سرکار آر ایس ایس نظریے کو فروغ دے رہی ہے، بھارت خطے میں امن کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہے۔

پاکستانی مندوب کا کہنا تھا کہ مودی سرکار اور آر ایس ایس نے ڈھونگ اور تعصب سے ریاستی مشینری پر قبضہ جمالیا ہے۔

منیر اکرم کا مزید کہنا تھا کہ بھارت فسطائیت نظام رائج کر کے مسلم شناخت اور ورثے کو مٹانا چاہتا ہے۔

مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے انہوں نے کہا ہے کہ کشمیر میں بھارتی اقدامات ہندوتنگ نظری اور منظم اسلام دشمنی کا نتیجہ ہے، کشمیر میں بڑے پیمانے پر خون ریزی اور نسل کشی کا خطرہ ہے، عالمی برادری نے کردار ادا نہ کیا تو امن و سلامتی کو شدید خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں