ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

انٹرکالجیٹ اسپورٹس مقابلوں میں طالبات کی شاندار کارکردگی

مانسہرہ (جسارت نیوز) ہزارہ یونیورسٹی انٹر کالجیٹ گرلز مقابلوں میں ہزارہ یونیورسٹی کی کھلاڑیوں نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے ہینڈ بال، باسکٹ بال، فٹ بال، چک بال کے مقابلوں میں پہلی پوزیشنیں حاصل کر لیں۔ ہزارہ یونیورسٹی انٹر کالجیٹ گرلز ٹورنامنٹ ہزارہ یونیورسٹی میں جاری ہے، باسکٹ بال فائنل میں ہزارہ یونیورسٹی کی ٹیم نے گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج نمبر دو کو 20-5 سے شکست دیکر فائنل اپنے نام کر لیا جبکہ چک بال کے فائنل میں ہزارہ یونیورسٹی کی ٹیم نے ڈگری کالج مانسہرہ کی ٹیم کو سنسنی خیز مقابلہ کے بعد 29-28 پوائنٹ سے شکست دیکر فائنل جیتنے کا اعزاز حاصل کر لیا، گرلز ڈگری کالج مانسہرہ نمبر ون کی ٹیم نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ ہینڈ بال کا فائنل ڈگری کالج نمبر دو مانسہرہ اور ہزارہ یونیورسٹی کے درمیان کھیلا جو ہزارہ یونیورسٹی نے 17-6 پوائنٹ سے جیت کر فائنل اپنے نام کر دیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں