ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پلی بارگین سے پاکستان میں بہت سے پیسے آنے والے ہیں، شیخ رشید

لاہور: وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ آصف زرداری کی ضمانت اچھی بات ہے جب کہ پلی بارگین سے پاکستان میں بہت سے پیسے آنے والے ہیں۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ آصف زرداری کی ضمانت اچھی بات ہے، پلی بارگین سے پاکستان میں بہت سے پیسے آنے والے ہیں، اپوزیشن نے 2013 اور 2018 کے الیکشن نہیں مانے جب کہ جو الیکشن کا مطالبہ کر رہے ہیں انہیں شرم آنی چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق شیخ رشید نے کہا کہ پی آئی سی پر کل کیا جانے والا حملہ افسوسناک ہے، ہمیں انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس ہے جب کہ وکلاء حملے کے بعد ڈپریشن کا شکار ہوں، میڈیا میں غیرذمہ دارانہ زبان استعمال کی جا رہی ہے تاہم ٹینشن کم ہونی چاہیے۔

وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر پر اب ہمیں عملی کام کرنا ہے، ہندوستان میں مسلمان دسویں درجے کے بھی شہری نہیں تاہم بھارت میں مسلمان باہر نکلے تو پاکستان خاموش نہیں رہے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں