ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی میں سری لنکن کرکٹ ٹیم کی سیکورٹی کیلئے پلان تیار

رینجرز کے علاوہ پولیس کی ڈھائی ہزار نفری اسٹیڈیم کے اندر اور باہر سیکورٹی کے فرائض انجام دے گی
دو سو خواتین اہلکار بھی ڈیوٹی پر مامور ہوں گی، پی ایس ایل طرز پر سیکورٹی پلان بنایا گیا ہے
کراچی (کرائم رپورٹر) سری لنکا کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان،کراچی ٹیسٹ میچ کا سیکورٹی پلان مکمل، رینجرز کے علاوہ پولیس کی ڈھائی ہزار نفری تعینات ہوگی،اسٹیڈیم کے اندررینجرز اور باہر پولیس سیکیورٹی فرائض انجام دے گی۔ تفصیلات کے مطابق کمشنر کراچی، ڈی آئی جی ایسٹ،ایس ایس پی ایسٹ،ڈی آئی جی ٹریفک اور رینجرز حکام کا سیکورٹی پر اجلاس،ٹیسٹ میچ کے لئے ڈھائی ہزار پولیس نفری تعینات کی جائے گی،2 سو سے زائد خواتین اہلکار بھی سیکورٹی پر معمور ہونگی،میچ کے لئے پی ایس ایل طرز پر سیکورٹی پلان مرتب کیا گیا ہے،شائقین کرکٹ کو شٹل سروس کے ذریعے اسٹڈیم پہنچایا جائے گا،میچ سے 2 روز قبل فل ڈریس ریہرسل کی جائے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں