ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امریکا کا طویل فاصلے تک مار  کرنے والے بیلسٹک میزائل کا تجربہ

واشنگٹن: امریکی بیلسٹک میزائل تجربے کے دوران فضا میں بلند ہورہا ہے

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی محکمہ دفاع نے طویل فاصلے تک ہدف کو نشانہ بنانے والے میزائل کے تجربے کی تصدیق کردی۔ بیان میں کہا گیا کہ میزائل کو ریاست کیلیفورنیا کے وانڈنبرگ ائر فورس بیس سے چھوڑا گیا اور اس نے 500میل دور بحر الکاہل میں اپنے ہدف کو نشانہ بنایا۔ پینٹا گون نے اس حوالے سے مزید تفصیلات بتانے سے انکار کر دیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق اس قسم کی میزائل سازی روس اور امریکا کے درمیان طے شدہ سمجھوتے میں ممنوع قرار دی گئی تھی، جو رواں برس کالعدم قرار دے دیا گیا۔ واضح رہے کہ امریکی نیو کلیئر میزائل فورس نے 2 اکتوبر کو بھی اسی نوعیت کا ایک تجربہ کیا تھا۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں