ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شیخ رشید کی سرگودھا آمد پر شہری نے انڈے پھینک دئیے

وفاقی وزیر کو انڈے مارنے والا شخص کامران وڑائچ پیپلزپارٹی کا جیالا ہے، ریلوے پولیس
شیخ رشید مردہ باد کے نعرے ، وفاقی وزیرنے ٹرین سے ہاتھ ہلایا اور واپس اندر چلے گئے
سرگودھا(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کی سرگودھا آمد پر شہری نے انڈے پھینک دئیے۔وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کی سرگودھا آمد پر شہری نے انڈے پھینک دئیے اور شیخ رشید مردہ باد کے نعرے لگائے، شیخ رشید نے ٹرین سے ہاتھ ہلایا اور واپس اندر چلے گئے جس کے بعد پولیس نے نوجوان کو حراست میں لے لیا۔ شیخ رشید کو انڈے مارنے والے شخص کی شناخت کامران وڑائچ کے نام سے ہوئی ہے جو پیپلز پارٹی کا جیالا ہے، ریلوے پولیس نے کامران وڑائچ کو حراست میں لیکر تھانے منتقل کیا تاہم کچھ دیر بعد شیخ رشید کے حکم پر انڈے پھینکنے والے شخص کو رہا کردیا گیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں