ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عائزہ کو تھپڑ مارنے پر سویرا ندیم کا بیان سامنے آگیا

 کراچی: ڈرامہ ’’میرے پاس تم ہو‘‘ میں عائزہ خان کو تھپڑ رسید کرنے پر سویرا ندیم کا بیان بھی سامنے آگیا ہے۔

ڈرامہ ’ میرے پاس تم ہو‘ میں مہوش کو مارے جانے والا تھپڑ گھروں میں موضوع بحث بنا ہوا  ہے، اس حوالے سے  سوشل میڈیا پر بھی اس کے چرچے ہیں جب کہ سویرا ندیم بھی اس پر چپُ نہ رہ سکیں۔

سویرا ندیم نے  کہا کہ  سچ تو یہ ہے کہ جب  دوران اداکاری کوئی جعلی تھپڑ مارتا تھا تو مجھے تاثرات دینا نہیں آتا تھا حتیٰ کہ شہود علوی اور نعمان اعجاز جانتے ہیں کہ میں باقاعدہ طور پر تھپڑ مارنے کا کہتی تھی۔

یہ پڑھیں: شہوار کی اہلیہ سے تھپڑ کھانے پر عائزہ خان کا رد عمل سامنے آگیا

واضح رہے کہ ان دنوں سب سے زیادہ دیکھے جانے والے ڈرامے ’ میرے پاس تم ہو‘ میں سویرا ندیم مرکزی کردار ادا کرنے والے شہوار کی اہلیہ ماہم احمد کا کردار ادا کر رہی ہیں۔ ڈرامے کی 17 ویں قسط میں ماہم نے پہلی ہی انٹری میں عائزہ خان کو تھپڑ رسید کیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں