ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

قرآن پاک کی بے حرمتی:او آ ئی سی کا پاکستان کی تجویزسے اتفاق

عمان(اے پی پی) اسلامی ممالک کی تنظیم (او آئی سی)کے رکن ممالک کے وزرائے مذہبی امور کی جنرل کونسل نے قرآن پاک کی توہین اور جلانے کی ناپاک جسارت کے سد باب کے لیے پاکستان کی اس تجویزسے اتفاق کیا ہے کہ جنرل کونسل کے سعودی عرب میں ہونے والے آئندہ اجلاس میں اس معاملے پر تفصیلی لائحہ عمل مرتب کیا جائے گا۔ جمعہ کو او آئی سی رکن ممالک کے وزرائے مذہبی امور کی جنرل کونسل کا اجلاس اردن کے دارالحکومت عمان میں منعقد ہوا جس میں سعودی عرب، کویت، مصر، مراکش، انڈونیشیا، گیمبیا، اردن ،فلسطین اور پاکستان سمیت دیگر ممالک کے وزرائے مذہبی اموراور نمائندوں نے شرکت کی ۔ پاکستان کی طرف سے وفاقی وزیرمذہبی امور پیر نور الحق قادری نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے قرآن پاک کی توہین اور جلانے کے واقع کی ناپاک جسارت کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور تمام رکن ممالک کو اس حوالے سے مل کر کردار ادا کرنے اور مشترکہ لائحہ عمل اپنانے کی تجویز دی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں