ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

محکمہ خوراک سندھ کا غیر معیاری گندم اٹھانے سے انکار

دور دراز علاقوں میں قائم گوداموں سے گندم کی فلور ملز کو ترسیل فوری بحال نہ ہوسکی
حکام نے گزشتہ 6 یوم سے سندھ کی فلور ملز کو اپنے اور پاسکو کے گوداموں سے گندم کی فراہمی روک دی ہے
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) فلور ملز کی طرف سے محکمہ خوراک سندھ کے دور دراز علاقوں میں قائم گوداموں سے غیر معیاری گندم اٹھانے سے انکار کے بعد سندھ فوڈ حکام نے گزشتہ 6یوم سے سندھ کی فلور ملز کو اپنے اور پاسکو کے گوداموں سے گندم کی فراہمی روک دی ہے جس کی وجہ سے سندھ بالخصوص کراچی میں آٹے کی دستیابی اور قیمت شدید متاثر ہونا شروع ہو گئی ہے۔ گندم کی فلور ملز کو ترسیل فوری بحال نہ ہوئی تو سنگین بحران پیدا ہو سکتا ہے۔ سندھ حکومت کی جانب سے پاسکو کو گندم خریداری کی مد میں ادائیگی کا عمل بھی تاخیر کا شکار ہے۔ سندھ حکومت کی طرف سے 3 ارب 67 کروڑ روپے مالیت کی ایک لاکھ ٹن گندم کے پہلے معاہدے میں سے ابھی تک صرف 90 کروڑ روپے پاسکو کو ادا کیے گئے ہیں جبکہ مزید 3 لاکھ ٹن گندم خریدنے کے لیے 11 ارب روپے مزید ادا کرنا ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں