ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

چیئرمین ایس ای سی پی کے خلاف تحقیقات کا حکم

اسلام آباد (اے پی پی) قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس جاوید اقبال نے چیئرمین پالیسی بورڈ ایس ای سی پی خالد مرزا کی ایس ای سی پی بورڈ میں اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے قواعد کے خلاف تعیناتیاں کرنے کی  شکایت کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی جی نیب راولپنڈی کو تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ واضح رہے کہ چیئرمین پالیسی بورڈ ایس ای سی پی خالد مرزا نے اپنے ایک حالیہ ٹی وی انٹرویو میں یہ الزام لگایا تھا کہ ایس ای سی پی کا اسٹاف کام کرنے کو تیارنہیں، پکڑے جانے کے خوف سے گھبرایا ہوا ہے جو کہ در اصل حقائق کے منافی اور من گھڑت ہونے کے علاوہ ایس ای سی پی کے معاملات میں براہ راست مداخلت کے مترادف تھا کیونکہ قانون کے مطابق ایس ای سی پی کے پالیسی بورڈ کے چیئرمین قانون کے مطابق میڈیا میں ایسے بیانات دینے کے مجاز نہ تھے۔ چیئرمین پالیسی بورڈ ایس ای سی پی خالد مرزا نے اپنے ایک حالیہ ٹی وی انٹرویو میں بلاواسطہ طور پر نیب کی تحقیقات پر اثر انداز ہونے کی دانستہ کوشش کی تھی۔
قومی احتساب بیورو

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں