ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بھارتی وزیراعظم مودی منہ کے بل گرپڑے،سیکورٹی گارڈنے اٹھایا

کان پور(صباح نیوز)بھارتی وزیراعظم نریندر مودی منہ کے بل گرپڑے، سیکورٹی اہلکار وں نے لپک کر مودی کو سہارا دے کر اٹھالیا،انہیں کوئی زخم نہیںآریا، نریندر مودی گنگاکی صفائی اورنامامی گنگا پراجیکٹ کا جائزہ لینے کے لیے کان پور آئے وئے تھے جہاں انہوں نے اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں بھی کیں جبکہ کشتی کی سیر کا لطف بھی اٹھایا۔ریاست اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی ادیتیہ ناتھ ، بہار کے وزیراعلیٰ سوشیل مودی اور اترکھنڈ کے وزیراعلیٰ ٹی ایس راوت بھی ان کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے گنگا کی صفائی ،انتظامات اور تحفظ کے حوالے سے شروع کیے گئے خصوصی اجلاس کی بھی صدارت کی۔ سوشل میڈیا پر مودی کے گرنے کی وڈیو خوب وائرل ہوئی ہے جس پرایک صاحب نے مودی کے اچانک گرنے پر تبصرہ کیا کہ مودی ایسے گرے ہیں جیسے بھارت کی معیشت کوگرایاہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں