ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

فضل الرحمن کیساتھ جو ہاتھ ہوا اس میں نواز اور زرداری ملوث ہیں،شیخ رشید

لاہور(نمائندہ جسارت)وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ فضل الرحمان نے اعتراف کرلیا کہ ان کے دھرنے کا فائدہ نواز اور زرداری نے اٹھایا۔وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے لاہور اور واہگہ کے درمیان شٹل ٹرین سروس کا افتتاح کردیا اور اس موقع پر کہا کہ گوجرانوالہ اور رائیونڈ کیلیے بھی شٹل ٹرینیں چلائی جائیں گی۔شیخ رشید نے مزید کہا کہ فضل الرحمان کے ساتھ جو ہاتھ ہوا ہے اس میں نوازشریف اورآصف زرداری کا ہاتھ ہے۔شیخ رشید نے کہا کہ لاہور میں جو کچھ ہوا اس پر ہر پاکستانی کا دل دکھی ہے، اس دن صوبے کے تینوں بڑے اسلام آباد میں تھے۔ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مریم نواز، آصف زرداری اور فریال تالپور کو ملک سے باہر جاتے نہیں دیکھ رہا۔لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ بلاول اس گروپ کا حصہ ہیں جن کا کیس نیب کے پاس ہے  اگر نیب سے پلے بارگین نہیں کریں گے تو مریم کی طرح بلاول کی سیاست بھی دم توڑ جائیگی۔وفاقی وزیر نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے حوالے سے غیر آئینی باتیں کی جارہی ہیں تمام پارٹیاں چاہتی ہیں ان کا چیف الیکشن کمشنر ہوجس کا مطلب دال میں کچھ کالاہے۔بھارت میں شہریت سے متعلق مسلمان مخالف متنازع بل پر وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ مودی جس طرح مسلمانوں پر مظالم ڈھا رہا ہے اس سفاکی کی وجہ سے پاک بھارت تعلقات مزید کشیدہ جائیں گے۔ مودی کے مظالم کے خلاف کھڑا ہونا پاکستانیوں پر فرض ہوگیا ہے۔ بھارتی مسلمانوں اور کشمیریوں کا ساتھ دینا ہمارا آئینی، اسلامی و اخلاقی فرض ہے۔
شیخ رشید

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں