ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

فرانس میں پنشن اصلاحات کے خلاف ہڑتال کو 12 روز مکمل

پیرس: ہڑتال کے باعث شہری سائیکلوں پر سفر کررہے ہیں‘ میٹرو اسٹیشن پر مسافر پریشان کھڑے ہیں

پیرس (انٹرنیشنل ڈیسک) فرانس میں صدر عمانویل ماکروں کی جانب سے پنشن اصلاحات کے خلاف شروع ہونے والے احتجاج کو 12روز مکمل ہوگئے۔ دوسری جانب فرانسیسی حکومت ہڑتال کے باوجود اپنے اصلاحاتی پروگرام کو نافذ کرنا چاہتی ہے۔ ہڑتال کی وجہ سے پیرس اور گرد و نواح کے علاقوں میں سڑکوں پر ٹریفک جام رہنا معمول بن چکا ہے۔ پیرس میں صرف خود کار میٹرو سروس ہی بحال ہے،جب کہ ڈرائیوروں سے چلنے والی میٹرو سروس معطل ہے۔ اسی طرح ریل گاڑیوں کا اندرونی اور بیرونی نظام بھی ہڑتال کی وجہ سے غیر فعال ہے۔ ٹرک ڈرائیوروں نے بھی تنخواہوں میں اضافے اور روزگار کی بہتر شرائط کے لیے پیر کے روز ہڑتال میں ساتھ دیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں