ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی میں قبروں کی غیر قانونی فروخت کیخلاف احتجاج

قبروں کی فروخت کو بھی دہشت گردی قرار دیا جائے، سہیل ہاشمی اور جسٹس (ر) وجیہ الدین کی قیادت میں مظاہرین کا مطالبہ
کراچی(اسٹاف رپورٹر)وائس آف کراچی کے چیئر مین سہیل ہاشمی اور جسٹس ( ر) وجیہ الدین احمد کی سر براہی میں ایک ریلی کراچی میں قبروں کی غیر قانونی فروخت کے خلاف نکالی گئی جس میں خواتین اور مردوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ریلی کے شرکاء آئی آئی چند ریگر روڈ سے ہوتے ہوئے میڈیا دفاتر پہنچے جہاں انہوں نے مطالبہ کیا کہ کراچی میںقبروں کی غیر قانونی فروخت کو دہشت گردی قرار دیا جائے اس موقع پر عدنان الحق،ڈاکٹر نعیم ،قاری رستم،سنبل رانی، خدیجہ اقبال، دلشاد باجی ، سنیا ناز ، شبانہ باجی اور دیگر لوگوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی اس موقع پر سہیل ہاشمی نے کہا کہ اگر قبروں کی فروخت پر پابندی نہیں لگائی گئی تو ہر قبرستان کے باہر دھرنا دیا جائے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں